بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایکس (سوشل میڈیا پلیٹ فارم) کے صارفین نے آج (بدھ 24 ستمبر 2025) کو امریکی صدر کو چیلنج کیا ہے اور پوچھا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار کی تعمیر کو کیسے معطل کرسکتا ہے جبکہ اسے نہ تو ایٹمی ہتھیار بنانے کی خواہش ہے، نہ ہی اس نے سمت میں کوئی قدم اٹھایا ہے؟
امریکی صدر نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران ایران پر الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ "ایران دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا حامی ہے اور اسے جوہری ہتھیار تک رسائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔"
صارفین نے ایران کے جوہری مقامات کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے ٹرمپ کے دعوے کو چیلنج کیا ہے اور کہا ہے کہ "کیا ٹرمپ نے یہ نہیں کہا تھا کہ وہ واحد شخص ہے جو ایران کے جوہری پروگرام کو روک سکا ہے؟" تو پھر "جوہری ہتھیار بنانے کا عمل روکنے کے بدلے تعاون" کی ان کی شرط کہاں سے آئی ہے؟
بہت سے صارفین نے طنزیہ انداز میں اس نکتے کی طرف اشارہ کیا کہ ٹرمپ ایپسٹین کی جنسی فائل سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے امریکہ کو ایران اور وینیزویلا حتیٰ کہ افغانستان جیسے ممالک کے ساتھ تصادم کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔
ذیل میں کچھ صارفین کا رد عمل دیکھئے:
• وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے حوالے سے ایک تصویری پوسٹ: بہت سے [امریکی] صدور نے ایران کے جوہری پروگرام پر حتمی ضرب لگانے کی خواہش کی، ٹرمپ کے سوا کوئی بھی ایسا نہ کر سکا۔
ایسا لگتا ہے کل کی بات ہے جب ہیگستھ (امریکی وزیر جنگ) نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر "حتمی ضرب" لگائی۔ یہ "حتمی ضرب" کی بہت ہی غیر متعلقہ تعریف ہے، ہے نا؟
• تصور کریں کہ ایران کا صدر اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کے تمام اراکین کو قتل کردے، پھر اسرائیل کے سینئر سائنسدان کو مار ڈالے اور اسرائیل کے نقب جوہری تنصیبات پر 6 میگاٹن وزنی بم گرائے، اور پھر کہہ دے کہ "ایران نے مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے..."
• (یہ تمام دعوے اس لئے ہیں کہ) ٹرمپ ایپسٹین فائلز کے اجرا کی مطالبے سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ (اگر یہ نہ چلے) تو وینیزویلا، افغانستان [بگرام پردعویٰ] وغیرہ بھی موجود ہیں۔۔۔
• یقین رکھیں کہ ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کے پاس کوئی مناسب فوجی حل نہیں ہے۔ مزید کوئی بھی جنگ ان کے لئے آسان نہیں ہوگی، جیسا کہ یمن کے ساتھ ان کے تقابل نے ثابت کر دکھایا، سوائے اس کے کہ وہ دنیا کے خاتمے میں تیزی لانا چاہیں!
• کیا وہ (ٹرمپ) اس بات پر فخر نہیں کرتا تھا کہ اس نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کر دیا ہے؟
• وہ (ایرانی) ایسا کام جو کر ہی نہیں رہے (جوہری ہتھیار بنانا)، تو اسے روکیں گے کیسے؟
• اے بیوقوف! بات یہ ہے کہ ان کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ ہی نہیں ہے، شریر نیتن یاہو کی اطاعت کرنا چھوڑ دو۔
• وہ ایران کے ہاتھوں پاگل ہو رہا ہے، لیکن وہ امریکہ کی بری حالت اور مسائل کو کیوں نہیں سنبھالتا؟ :)
• لیکن، لیکن، لیکن، اس وقت جب امریکہ نے ایران پر بمباری کی تو اس [ٹرمپ] نے کہا تھا کہ اس نے انہیں (ایران کے جوہری پروگرام کو) تباہ کر دیا ہے... :)
• اسرائیل ٹرمپ کی حکومت کو کنٹرول کرتا اور چلا رہا ہے، [اور ہاں!] ایپسٹین کیس کہاں ہے؟
#ٹرمپ_کے_نا_معقول_دعوے #امریکہ #اسرائیل #طاقتور_ایران #جوہری_ایران #ایپسٹن_فائلز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ